Jane Goodall Institute

Jane Goodall Institute بڑے بندروں کی سمجھ اور تحفظ اور ان کے رہنے کی جگہ کو فروغ دیتا ہے اورتمام عمر کے لوگوں کو جانوروں،اور دوسرے لوگوں کی مدد کرنے اور ہم سب کی مشترکہ دنیا کی حفاظت کرنے کیلئے انفرادی کوششوں کو متاثر کرنے کیلئے Dr. Jane Goodall، اس کے بانی کی میراث کو آگے بڑھاتا ہے۔

آپریشن کا سائز

بڑی

سیکٹر

ماحول اور جانور

اہداف

Fundraise

شعور بڑھائیں

کسی نقشے پر ڈیٹا ویژوئلائز کریں

پروڈکٹ

فوٹو کریڈٹ

Jane Goodall Institute

ویب سائٹ

https://www.janegoodall.org

چیلنج

Jane Goodall Institute کا مقصد افریقی بڑے بندروں اور ان کی رہائش کی جگہوں کو محفوط رکھنا ہے جبکہ زیادہ توجہ بن مانسوں پر دی جاتی ہے۔ مؤثر ہونے کیلئے، تحفظ ماحولیات کے پروجیکٹس کو بہترین دستیاب سائنس اور ڈیٹا کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ تحفظ ماحولیات کے اقدامات کو تشکیل دیا جا سکے، لاگو کیا جا سکے، ان کی پیمائش نیز کامیابی کی نگرانی کی جا سکے۔ انہیں مقامی کمیونٹیز سے لے کر سرکاری حکام تک اسٹیک ہولڈرز کو شرکت کرنے والے اور شفاف طریقوں سے مشغول کرنا بھی ضروری ہے۔

کہانی

2006 میں، Jane Goodall Institute (JGI)‎ نے روزانہ کی اپ ڈیٹس کا آن لائن اشتراک کرنا شروع کیا جن میں بن مانس سے متعلق فیلڈ تحقیق کی جھلکیاں اور 1960 میں Jane Goodall کی جانب سے شروع کیے جانے والے تحقیقی پروگرام کا جاری منظر دکھایا گیا۔

اپنی رسائی میں Google Earth ٹولز کو شامل کر کے، وہ جنگلات کے نقصان کو کیپچر کر پائے ہیں، بصری انداز میں دکھا پائے ہیں اور مقامی کمیونٹیز، سرکاری نمائندوں اور ممکنہ عطیہ دینے والوں کے ساتھ اس حوالے سے معلومات کا اشتراک کر پائے ہیں۔ یہ میپنگ ٹولز کینوس فراہم کرنے کیلئے ڈیٹا سے ماوراء کام کرتے ہیں جس پر JGI غائب ہونے والی رہائش کی جگہوں، غربت پر ان کے اثرات بشمول جنگلوں کی کٹائی اور غیر مستحکم کھیتی باڑی کا اچھے طریقے سے نمونہ پیش کر سکتی ہے۔

"جنگلت کی نگرانی کرنے والے جو معلومات اکٹھی کر رہے ہیں وہ صرف گاؤں کیلئے ہی فائدہ مند نہیں ہے۔ یہ دراصل دنیا بھر میں جنگلات اور قدرتی وسائل کی نگرانی کرنے کی عالمی کوشش میں تعاون کر رہی ہے۔"

Dr. Lilian Pintea، نائب صدر برائے تحفظ ماحولیات سائنس، JGI

اثر

JGI کی ابتدائی آن لائن رسائی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی دلچسپی اور جوش کے بعد، وہ 2009 سے جنگلات کا نظم اور نگرانی بہتر طریقے سے کرنے کی خاطر مقامی کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کیلئے Google Earth،‏ Engine،‏ Open Data Kit (ODK)‎، اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس اور کلاؤڈ ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے مغربی تنزانیہ میں زمین کے استعمال اور جنگلات کے ذخائر کا نظم کرنے، خشک گرم جنگلات اور مائومبو کے جنگلات میں بائو ماس اور کاربن مانیٹر کرنے اور تنزانیہ کے قومی پارکس میں بن مانسوں کی ممکمنہ تقسیم کا ماڈل بنانے کیلئے ان ٹولز کا استعمال کیا ہے۔

اس کے علاوہ، JGL نے Forest Watcher ایپ بنائی ہے جو جنگلات کے نقصانات کے الرٹس کو ڈاؤن لوڈ کرنا، ان کا پتہ لگانا اور رپورٹ کرنا آسان بناتی ہے اور اپنے جوانوں کے ایکشن پروگرام کیلئے Google کے Coursebuilder سافٹ ویئر کے ساتھ ایک آن لائن کورس ڈیولپ کیا ہے جو My Maps اور Google کے دیگر نقشہ کاری کے ٹولز استعمال کر کے تحفظ ماحولیات کی کوششوں کو جلا بخشتا ہے۔

یوگینڈا اور تنزانیہ میں JGI ملک کے REDD کیلئے تیاری کو سپورٹ کرنے کیلئے نجی جنگل کے مالکان کی تفصیلی انوینٹری اور نقشہ کاری کرنے اور دیہی جنگل کو مانیٹر کرنے کیلئے ODK اور Android ٹیبلیٹس استعمال کر رہا ہے۔

Woods Hole Research Center تحقیقی مرکز کے ساتھ شراکت داری اور نارویجیئن حکومت کی سپورٹ کے ساتھ۔ JGI Google Earth کی انجن ٹیکنالوجی استعمال کر کے تنزانیہ میں خشک گرم جنگلات اور مائمبو جنگلات مانیٹر کرنے کی گنجائش بنا رہی ہے۔

دریافت کریں کہ کیسے دیگر تنظیمیں اثر ڈالنے کیلئے Google برائے غیر منفعتی تنظیمیں استعمال کرتی ہیں۔