اہداف
اہداف ناظرین ساتھ مشغول رکھتے ہیں
شعور بڑھائیں
عطیہ دہندگان تلاش کریں
فوٹو کریڈٹ
Direct Relief کے ذریعے فراہم کردہ
چیلنج
متعدد سالوں سے کام کرنے پر، Forbes نے Direct Relief کو ان چند منتخب کردہ تنظیموں میں نامزد کیا ہے جن کی فنڈ ریزنگ کیلئے افادیت کی درجہ بندی 100% ہے۔ Direct Relief اپنے آپریشنز میں افادیت کیلئے کوشش کرتی ہے لیکن کئی غیر منفعتی تنظیموں کی طرح اسے بھی ایک چیلنج کا سامنا ہے۔ لوگ ان کو کیسے تلاش کر سکتے ہیں؟ ایک ایسی غیر سرکاری تنظیم کے بطور جو مکمل طور پر نجی رفاہی تعاون پر انحصار کرتی ہے، محدود وسائل کے ساتھ عطیات میں اضافہ کیسے کیا جا سکتا ہے؟ ایسی تنظیم کیسے کامیاب ہو سکتی ہے جبکہ وہ اس مقصد کیلئے باقیوں کے مقابلے میں بس ایک چھوٹا سا حصہ خرچ کرتی ہے۔
کہانی
Direct Relief پر، Google برائے غیر منفعتی تنظیمیں Google ٹولز کی مکمل تعداد کے ذریعے ان سوالات نیز مزید کا بھی جواب دے رہا ہے۔
یہ تنظیم Ad Grants کے ذریعے تلاش کے انجن کی تشہیر کو تقویت دیتی ہے اور عطیہ کرنے والوں کیلئے بصیرت حاصل کرتی ہے اور Google Analytics کے ذریعے یہ ٹریک کرتی ہے کہ وہ ویب سائٹ کے ساتھ کس طرح تعامل کرتے ہیں۔ لوگ Google Maps کے ذریعے Direct Relief کی ویب سائٹ پر اس کی عالمی کاوشوں کو بصری انداز میں بخوبی دیکھ سکتے ہیں۔ تنظیم کے برانڈڈ YouTube چینل پر موجود ویڈیو کا جذباتی اور معلوماتی اثر اس کے پیغام کو انسانی روپ دیتا ہے اور برانڈ کی آگاہی کو بڑھاتا ہے۔
"یکم جنوری تک جو سال کے اختتام پر سب سے زیادہ چیریٹی دینے کا وقت ہے، نتائج نے آن لائن عطیات کی تعداد میں سال در سال 44% اور آن لائن عطیہ کیے گئے کُل ڈالرز میں 40% اضافہ ظاہر کیا۔"
اثر
2003 میں Google موہوب الیہ بننے کے پہلے تین سالوں میں، Direct Relief نے ویب سائٹ کے ملاحظہ کاران میں 6,000% کا متاثر کن اضافہ حاصل کیا۔ لیکن Google کو اور بھی استعداد نظر آئی اور اس نے آن لائن کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے Direct Relief کے ساتھ مل کر کام کیا۔
نظر ثانی شدہ مارکیٹنگ پلان ادا شدہ تلاش اور دوبارہ مارکیٹنگ کے آٹھ مہم کے زمروں اور تقریباً 150 نئے بنائے گئے ٹیکسٹ اشتہارات پر مشتمل تھا جنہیں دسمبر کے پہلے ہفتے میں شروع کیا گیا۔ یکم جنوری تک جو سال کے اختتام پر سب سے زیادہ چیریٹی دینے کا وقت ہے، نتائج نے آن لائن عطیات کی تعداد میں سال در سال 44% اور آن لائن عطیہ کیے گئے کُل ڈالرز میں 40% اضافہ ظاہر کیا۔
سائٹ کی مجموعی ٹریفک میں 84% تک اضافہ ہوا۔ اشتہارات کی دوبارہ مارکیٹنگ کا نتیجہ تبدیلیوں میں 2% اضافے کی صورت میں نکلا۔ برانڈ کی ادا کردہ تلاش کی اصطلاحات (بشمول 'Direct Relief' کی کچھ تبدیل شدہ نقول) نے 26% تبدیلی کی شرح حاصل کی۔
آئندہ کیلئے، Direct Relief کا پلان ہے کہ اس کی Ad Grants کی مہمات کو بہتر بنانا جاری رکھا جائے اور ساتھ ہی YouTube پر اپنے ناظرین کو معلوماتی اور متوجہ کرنے والی ویڈیوز کی مدد سے زیادہ وسیع انداز میں مشغول کیا جائے۔