Charity: Water

دنیا کے 663 ملین لوگ صاف پانی کے بنا زندگی بسر کرتے ہیں۔ charity: water میں، مشن ہے ترقی پذیر ممالک کے لوگوں تک پینے کا صاف اور محفوظ پانی پہنچاکر اسے تبدیل کرنا۔ یہ تنظیم بیرونی ممالک کے درجنوں مقامی پارٹنرز کے ساتھ کام کرتی ہے اور اس نے 6.4 ملین سے زیادہ لوگوں کو پانی، حفظان صحت، اور بہتر صفائی، تک رسائی فراہم کرکے پانی کے 21,000 سے زیادہ پروجیکٹس مکمل کیے ہیں۔

آپریشن کا سائز

بڑا

سیکٹر

عوامی، معاشرتی فائدہ

اہداف

Fundraise

شعور بڑھائیں

ٹریفک کو اپنی ویب سائٹ کی طرف لے جائیں

پروڈکٹ

Google Ad Grants

YouTube کا غیر منفعتی تنظیموں کے لیے پروگرام

فوٹو کریڈٹ

Charity: Water

ویب سائٹ

https://donate.charitywater.org/donate/home

چیلنج

دنیا میں ہر کسی کے پاس پینے کا صاف اور محفوظ پانی لانے میں مدد کرنے لیے، charity: water صحیح معنوں میں سپورٹرز کے ساتھ مشغول ہونا چاہتی تھی تاکہ فنڈز اکٹھا کیے جائیں، بیداری میں اضافہ کیا جائے اور اپنی آن لائن موجودگی میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرکے نئے عطیہ کرنے والوں تک پہنچا جائے۔

کہانی

charity: water چاہتی تھی کہ Google برائے غیر منفعتی تنظیمیں کی معرفت بغیر کسی قیمت کے دستیاب ٹولز کا استعمال کر کے اپنی آن لائن موجودگی کو پھیلایا جائے۔ تعاملاتی، سماجی، اینالیٹک اور بہترین بنانے والے ٹولز متوقع عطیہ کرنے والوں کو تعلیم دینے میں مدد کرتے ہیں جب کہ سپورٹرز کو ویژوئل ثبوت بھی دیتے ہیں کہ کیسے ان کا تعاون بلا واسطہ اثر ڈالتا ہے۔

Google Maps کا استعمال کرکے charity: water عطیہ کرنے والوں کو ان کے عطیہ سے منسلک کرتی ہے، تعاون کرنے پر، عطیہ کرنے والوں کو GPS کوآرڈی نیٹز کی ایک ترتیب اور تصویریں بھیجی جاتی ہیں جہاں وہ اپنے عطیات کو ٹریک کرسکتے ہیں اور دیکھ سکتے ہیں کہ وہ کیسے اثر ڈال رہے ہیں۔

YouTube نے پانی کے پروجیکٹ میں شامل لوگوں کو سہولت دی ہے کہ وہ اپنی پیش رفت کی دستاویزکاری کر سکیں، جس کے لیے اس نے charity: water کے عملہ کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرایا ہے تاکہ وہ عطیہ کرنے والوں کو شکریہ کا پیغام بھیج سکیں یا ذاتی کہانیاں سنانے کے لیے سائٹ پر ویڈیوز کیپچر کر سکیں کہ کیسے پانی کے کنووں نے پینے لائق محفوظ اور صاف پانی مہیا کرایا ہے۔

charity: water نے نامیاتی اور ادا شدہ تلاش کے نتائج بڑھانے، اس طرح کی ایک مہم تیار کرنے میں مدد کے لیے Ad Grants کا بھی استعمال کیا ہے جس نے لوگوں کو ترغیب دی کہ وہ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے کہیں کہ وہ روایتی برتھ ڈے گفٹ کی بجائے charity: water کو عطیہ کریں۔

ہمارا مشن ہے اس سیارہ پر رہنے والے ہر ایک شخص تک پینے کا صاف اور محفوظ پانی لے پہنچانا ہے اور Google کی سپورٹ سے، ہم ہر ایک دن قریب ہوتے جا رہے ہیں۔

ٹائیلر ریور، برانڈ مواد لیڈ

اثرات

’’گزشتہ ایک سال کے اندر، Google برائے غیر منفعتی تنظیمیں نے سائٹ کی ٹریفک میں 350 فیصد، کل ملاحظہ کاروں میں 300 فیصد اور ویڈیو کے ملاحظوں میں 333 فیصد کا اضافہ کرنے میں مدد کی ہے،‘‘ charity:water کے برانڈ مواد لیڈ، ٹائیلر ریور کا کہنا ہے۔

ٹیم نے چونکہ Google برائے غیر منفعتی تنظیمیں استعمال کرنا شروع کر دیا ہے، اس لیے ان کی آن لائن سرگرمیاں تیزی سے بڑھی ہیں۔ تنظیم نے ذاتی نوعیت کی آپ کا شکریہ ادا کرنے والی YouTube ویڈیوز کے ذریعے پرجوش کمیونٹی، Google Maps کی صلاحیتوں اور ساتھ ہی تلاش پر مبنی اشتہارات اور سوشل میڈیا بھی تیار کیے ہیں۔

اور 2015 میں، charity: water نے #NothingIsCrazy تھیم کے ساتھ اپنی سالانہ ستمبر کی فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم شروع کی، جس کے ذریعے روزانہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ صاف پانی کے لیے پیسے جمع کرنے کی خاطر غیر معمولی چیزیں کریں۔ Google ٹولز کی مدد سے اس مہم نے تقریباً 1,900 انفرادی فنڈ ریزرز کو متحرک کیا اور $1.8 ملین اکٹھا کیے، جس کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کے 60,000 سے زیادہ لوگوں تک صاف پانی پہنچا۔ Google Analytics نے ٹیم کی مدد کی کہ وہ شرکاء کو سمجھیں، تبدیلی کی شرحوں کا تعین کریں اور مہم کی ترویجی ویڈیو کے لیے ملاحظے تیار کریں۔

اب، charity: water نئے سامعین تک پہنچنے اور انہیں ایک ایسی دنیا میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے Google ٹولز کو مضبوط کر رہا ہے جہاں ہر ایک کے پاس صاف پانی ہو اور اس کے لیے وہ ان سے تنظیم کے ماہانہ چیریٹی پروگرام، The Spring سے جڑنے کے لیے کہہ رہا ہے۔

دریافت کریں کہ کیسے دیگر تنظیمیں اثر ڈالنے کیلئے Google برائے غیر منفعتی تنظیمیں استعمال کرتی ہیں۔