Chief Almir and the Surui tribe of the Amazon

1968 سے، جب سے ہم Paiter نے گورے لوگوں کے ساتھ 'آفیشل' رابطہ کرنا شروع کیا، غیر انڈینز کے ساتھ تعلقات نے ہمارے معاشرے میں گہری تبدیلیاں کی ہیں۔ تاہم، ان تبدیلیوں سے، ہمارے جنگی جذبے کو ختم نہیں کیا ہے جس نے ہمیں ہمارے علاقے کی شناخت اور انضمام کیلئے لڑنے کے واسطے حوصلہ دیا تھا۔

آپریشن کا سائز

چھوٹی

سیکٹر

ماحول اور جانور

اہداف

Fundraise

شعور بڑھائیں

کسی نقشے پر ڈیٹا ویژوئلائز کریں

پروڈکٹ

فوٹو کریڈٹ

Chief Almir and the Surui tribe of the Amazon

ویب سائٹ

https://www.paiter.org

ہماری حالیہ تاریخ میں، ہماری زمین تشدد Polonoroeste پروگرام، بد عنوانی اور حکومتی ایجنسیوں کی ناکامی اور اتفاقی لوگوں جیسے ٹمبر اور منیئروز کے حملوں سے شدید خطروں کا شکار رہی ہے۔

ہم، Paiter، جنگل کے لوگوں کے ساتھ اپنی ثقافت اور جینے کا ماحول برقرار رکھنے کیلئے ثابت قدم ہیں۔

چیلنج

برازیلین ایمیزوں کے سورائی لوگوں کا بیرونی دنیا کے ساتھ پہلا رابطہ 1969 میں ہوا تھا، جس میں ان کا تعارف جدید دنیا اور اس کے تمام وابستہ مسائل سے ہوا۔ سالوں بعد، یہ رابطہ ان کی زمین تک پھیل گیا، جب وہ غیر قانونی لکڑی کاٹنے والوں کی طرف سے درخت کٹنے کا شکار ہوئے۔

کہانی

جب چیف المیر نے انٹرنیٹ کیفے میں جا کر پہلی بار Google Earth دیکھا، اس علاقائی چیف نے فوراً اپنے لوگوں کی میراث اور روایات کا تحفط کرنے کی اس کی استعداد کو سمجھ لیا۔ اس نے اپنی کمیونٹی کو اپنے قبائلی بزرگوں کی کہانیاں ریکارڈ کرنے کی تربیت دینے کیلئے Google کو دعوت دی۔ سورائی قبیلے کے ممبرز نے YouTube ویڈیوز بنانا، مواد کو جیو ٹیگ کرنا اور Google Earth پر 'ثقافتی نقشے' پر اس کا اشتراک کرنا سیکھا تاکہ وہ اپنی منفرد تاریخ اور رہنے کا طریقہ دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ شیئر کر سکیں۔

اس عرصہ میں، برازیلین برساتی جنگل کی کٹائی نے نہ صرف مقامی لوگوں اور مقامی معیشیت پر تباہ کن اثرات چھوڑے بلکہ بائو ڈائیورسٹی کو بھی نقصان پہنچایا اور گرین ہاؤس گیس کے اخراج کا بھی باعث بنی۔ ان وجوہات کی بنا پر، چیف المیر کو لگتا ہے کہ سوروئی علاقے میں غیر قانونی کٹائی کا مسئلہ اس سیارے پر سب کیلئے اہم ہے اور وہ بات کو سب تک پہچانے کیلئے Google Earth کی طاقت استعمال کر رہے ہیں۔

2009 میں Google نے سوروئی کے لوگوں سے دوبارہ ملاقات کی اور غیر قانونی کٹائی کے واقعات ریکارڈ کرنے کیلئے انہیں موبائل فون اور Open Data Kit استعمال کرنے کا طریقہ سکھایا۔ قبیلے کے ممبرز Google کے نقشہ کاری کے ٹولز پر فوری اپ لوڈ کرنے کیلئے GPS کے ذریعے بتائے گئے مقام کی تصاویر اور ویڈیوز کیپچر کر سکتے ہیں، لہذا آج کے غیر قانونی جنگل کی کٹائی کے مرتکبوں کے پاس چھپنے کی کوئی جگہ نہیں، ہر کوئی ہر جگہ اپنی آنکھوں سے ان کے کاموں کے اثرات دیکھ سکتا ہے۔

"سوروئی اور دیگر مقامی لوگوں کو Google کی جانب سے تربیتی ٹولز دیے جانے کے بعد ہماری زمین کو زیادہ مرئیت مل گئی ہے۔ تمام معلومات ہماری زمین پر حملوں پر روشنی ڈال رہی ہے ... اور ہمارے لوگوں کو ان کے اپنے مستقبل کی ذمہ داری سونپ رہی ہے۔"

چیف المیر، San Francisco Chronicle

اثر

اب، سوروئی کے لوگ اپنے جنگل کے کاربن کے ذخیرے کو مانیٹر کرنے کیلئے Open Data Kit استعمال کر رہے ہیں تاکہ وہ کاربن کریڈٹ مارکیٹ پلیس پر تجارت کر سکیں، جس سے انہیں اپنے علاقے کیلئے ایک مستحکم مستقبل بنانے کا موقع ملے گا۔

دریافت کریں کہ کیسے دیگر تنظیمیں اثر ڈالنے کیلئے Google برائے غیر منفعتی تنظیمیں استعمال کرتی ہیں۔